باکسر عامر خان کا سانحہ پشاور کے شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

لندن (آئی این پی) سانحہ پشاور کے شہداءکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔ اتوار کو لندن میں پاکستانی نژاد عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رواں سال کے اختتام سے قبل سانحہ پشاور کے شہداءکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان آو¿ںگا۔ ایک بچی کا باپ ہونے کے ناطے سانحہ پشاور پر بہت دکھ ہوا۔ لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جو ہوا غلط ہوا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بہتر ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔
عامر خان / اعلان