الجزائر کی جامعات میں مختصر لباس پہننے پر پابندی عائد
الجیریا (آن لائن)افریقی عرب ملک الجزائر کے محکمہ تعلیم نے جامعات میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔ طلباء و طالبات کو مختصر لباس زیب تن کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔