ملک مرتضی میتلا کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ حلقہ کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے، ایاز میتلا
خانیوال(خبرنگار)پی ٹی آئی کے رہنمایونین کونسل حلقہ122کے وائس چیئرمین ملک ایاز میتلا نے کہاکہ مرکزی قیادت کی طرف سے حلقہ این اے 159کیلے ملک مرتضیٰ میتلا کوٹکٹ جاری کرنے کافیصلہ حلقے کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے ۔انہوںنے کارکنوں پرزوردیاکہ حلقے سے تھانہ کچہری کی سیاست کے خاتمے اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ اورعلاقے کی تعمیروترقی کیلے ملک مرتضیٰ میتلا کی رابطہ عوام مہم کو منظم اورآئندہ الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔