;متحدہ مجلس عمل اسلا م دشمن قوتوں کے عزائم نا کا م بنا ئیگی : فضل الر حمن
سکھر(آن لائن)جمعیت علماءاسلام کے سربراہ ، ایم ایم اے کے صدر ، قومی کشمیر امن کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایم ایم اے اسلام اور ملک دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیگی یہ صرف مذہبی نہیں بلکہ امت مسلمہ کے اتحاد اور وحدت کی علمبردار ہے ہم ملک میں استعماری قوتوں کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی رہنماﺅں علامہ راشد محمود سومرو ، آغا سید محمد ایوب شاہ ، مولانا عبدالحق مہر و دیگر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا سکھر سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر عمران خان اب ناکام خان بن چکے ہیں ان کا لاہور خطاب ان کی سیاسی خودکشی ہے وہ پارلیمنٹ کے نمک حرام ہیں ، عمران خان سیاسی نہیں بلکہ سازشی آدمی ہے قوم ان کو مسترد کر چکی ہے وہ ملک کا سیاسی اور تہذیبی کلچر تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم انکے مقاصد پورا نہیںہونے دینگے آج پارلیمنٹ کے خلاف بات کرنے والا کل ملک کے خلاف بھی بات کر سکتا ہے ہم ملک میں سنجیدہ سیاست پر یقین رکھتے ہیں اچھی حکمرانی کا راستہ پارلیمنٹ سے گذرتا ہے عوام کو موقع دیا جائے تو وہ اپنے ووٹ کے زریعے تبدیلی لا سکتے ہیں مذہبی قوتوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر یہودی ایجنٹ خوفزدہ ہو گئے ہیں مگر ان کو اب مذہبی قوتوں کی کڑوی گولی نگلنا ہوگی ۔
مو لا نا فضل الر حمن