بھارت اور اسرائیل مہذب دنیا کے دہشت گرد ترین ممالک ہیں:لارڈ نذیر

لندن (آئی این پی) یورپین پارلیمنٹیرینز کا ساٹھ رکنی وفد اپنا چار روزہ دورہ مصروفلسطین مکمل کر کے انگلینڈ واپس پہنچ گیا۔ اس وفد میں پچاس ممبر آف پارلیمنٹ، ممبر آف یورپین پارلیمنٹ اور ممبرز آف ہاﺅس آف لارڈز شامل تھے۔ جن کا تعلق یورپ کے تیرہ مختلف ممالک انگلینڈ، سلواکیہ، جرمنی، سوئٹزرلینڈ ودیگر ممالک سے تھا۔ برٹش ڈیلیگیشن کی قیادت سر جرالڈ کف مین ممبر آف پارلیمنٹ نے کی۔ برطانوی ہاﺅس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد نے دورہ مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ سے سٹی فورم کے انفارمیشن سیکرٹری جنید انصاری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس وفد نے غزہ کے تباہ شدہ علاقوںکا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف این جی اوز اور ذمہ دار شخصیات سے اسرائیلی افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے متعلق شواہد اکٹھے کئے۔کرائم ڈاکومنٹیشن کے سلسلہ میں نمایاں پیش رفت کی گئی ہے اور اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینیوںکے مختلف کی تباہی کا مشاہدہ بھی کیا گیا ہے۔اسرائیل نے گزشتہ سال فلسطین پر اندھی طاقت کے بل بوتے پر حملہ کیا تھا اور ہزاروں بے گناہ شہریوںکو ہلاک اور زخمی کیا تھا اور اس حملے کے دوران اقوامِ متحدہ کی عمارتوں، یونائیٹڈ نیشن کے زیرِانتظام چلنے والے سکولوں اور ہسپتالوں تک کو تباہ کر دیا گیا تھا۔