عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر کردار ادا کرتے رہیں گے: شیخ طارق رشید
ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید ملک انور علی شیخ ندیم اکبر نے کہا ہے کہ نہ پیپلز پارٹی میں دم ہے نہ پی ٹی آئی میں کہ وہ ن لیگ کی مقبولیت کو چھین سکے دنیا دیکھے گی کہ عام انتخابات میں بھی ن لیگ ہی عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے گی چور دروازے سے اقتدار کا راستہ اختیار کرنے والے خود گم گشتہ راستوں میں گم ہو جائیں گے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 9 محلہ اشرف آباد میں وحدت کالونی سے معصوم شاہ روڈ تک کارپٹ سڑک کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں حاجی اصغر کونسلر اجمل خضری اشتیاق بخاری سلیم خان سہیل اقبال فاطمہ شاہنواز عمر یونس مغل شیخ نذر و دیگر نے شرکت کی شیخ طارق رشید نے مزید کہا کہ این اے 149 میں عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کر دیا عوام این اے 149 کی طرف رخ کرنے والے فصلی بٹیروں کو مسترد کر دیں۔