مہمند ایجنسی‘ سکریپ میں پڑا مارٹرگولہ پھٹنے سے بچہ جا ں بحق
مہمند ایجنسی (نامہ نگار)مہمند ایجنسی کی تحصیل خویزئی میں سکریپ میں پڑا مارٹرگولہ پھٹنے سے دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں جمعہ کے روز تحصیل خویزئی کے علاقہ مامد کور میں مقامی باشندے عبدالستار کا دس سالہ بیٹا حمزا خان سکریپ ٹٹول رہا تھا کہ اس میں پڑا ہوا مارٹر گولہ پھٹنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔