تلمبہ ‘ خاندانی رنجش مزاحمت کرنے پر ایک سکیورٹی گارڈ قتل دوسرا زخمی
تلمبہ‘ میاں چنوں (نامہ نگاران) خاندانی دشمنی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی تفصیل کے مطابق تلمبہ نواحی چک 20 ایٹ آر کی رہائشی ظہراں بی بی دختر یعقوب خان کے گھر رات گئے پانچ مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس گئے اور چوکیدار محمد سلیم کو زدوکوب کیا اور رسیوں سے باندھ دیا اسی دوران شور و واویلا پر دوسرا چوکیدار اللہ یار ولد دلمیر آگیا اور اس نے مزاحمت کی جس پر مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس پر اللہ یار 65 سالہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس تھانہ تلمبہ نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر بھیج دی جبکہ مضروب محمد سلیم زخمی حالت میں ہسپتال داخل ہے وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ ظہراں بی بی 80 سالہ غیر شادی شدہ ہے اور اس کی ملکیت قیمتی رقبہ اور جائیداد ہے جس کو ہتھیانے کے لئے لوئر دیر کے رہائشی محمد امجد ولد عبدالجلیل وغیرہ ظہراں بی بی کو قتل کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے تھے جس کو وہ ڈکیتی کا روپ دینا چاہتے تھے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔