کوہستان : تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 100 ہو گئی

کوہستان (آئی اےن پی) ضلع کوہستان میں برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد100ہو گئی جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اب بھی بڑی تعداد میں لوگ ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کےلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ برف کے نیچے درجنوں مکانات تباہ اور مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ تفصےلات کے مطابق گزشتہ روز کوہستان کے علاقے کندیاں ویلی کے گاوں بگڑدرہ میں چانک برفانی تودہ گر گیا تھا جس میں پورا گاوں دب گیا۔ شدید برفباری کے باعث راستے بند ہو گئے اور امدادی ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں ، شدید سردی کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دریں اثناءاے ایف پی کے مطابق دیہاتیوں نے ملبے سے اپنی مدد آپ کے تحت 7 افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔