مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کیخلاف آج ہڑتال ہو گی

سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمےر مےں انسانی حقوق کی سنگےن خلاف ورزےوں کے خلاف حرےت کانفرنس کی اپےل پر آج مکمل ہڑتال ہوگی۔اس دوران مقبوضہ کشمےر بھر مےں کاروبار زندگی معطل رہے گا،جلسے جلوس اور مظاہرے بھی ہوں گے۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ انداربی اور محبوبہ مفتی نے ہڑتال کی کال کی یہ کہتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا کہ” کٹھ پتلی حکومت کو 12سال سے لیکر 18سال کی عمر کے معصوم بچوں کو گرفتار کرتے ہوئے شرم نہیں آتی ہے۔ اتنے چھوٹنے بچوں کو بھارتی جابرانہ قبضے کیلئے خطرہ سمجھ کر ان پر پی ایس اے لاگو کرنا انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔