نواز شریف عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں،شیخ سلمان سرور
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)عوام نے حلقہ این اے 120بیگم کلثوم نواز کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کردیا ہے کہ نواز شریف ہمارے لیڈر ہیں اُن کو کوئی ختم نہیں کر سکتا نواز شریف عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ پی پی 15شیخ سلمان سرور نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ لاہور کی عوام نے پہلے کی طرح اس دفعہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ ہمارا لیڈر محمد نواز شریف ہے مریم نواز نے جس بہادری سے انتخابی مہم چلائی وہ ایک مثال ہے انہوں نے دن رات ایک کر کے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے باپ محمد نواز شریف کی طرح عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ہمیشہ عوامی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیے مخالفین کے پاس عوام کے لیے کوئی بھی ایجنڈ ا نہیں ہے ۔