ہنگو چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ، ایک مزدور زخمی

ہنگو (ثناء نیوز) ہنگو کے علاقہ سرکی چمبہ گل روڈ پر خالی ڈسٹرکٹ لیویز چیک پوسٹ کے قریب نصب شدہ بم دھماکہ سے ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ ایک ہفتہ پہلے بھی اسی جگہ نصب بارودی سرنگ پر رولر چڑھ گیا تھا جس سے ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔