گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے دوڑ، کئی امیدوار بیہوش، 7 زخمی، 2 جعلسازی پر گرفتار

گوجرانوالہ+ فیصل آباد (نمائندگان خصوصی) گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے ہونیوالی دوڑ کے دوران کئی امیدوار بیہوش ہو گئے جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ اصل کی جگہ مقابلے کی دوڑ میں شامل 2 امیدوار پکڑے گئے۔ فیصل آباد میں پانچ ہزار نوجوانوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ ہوا، گرمی کے باعث متعدد جوان بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ ادھر گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں مرد پولیس کانسٹیبلوں کی 410 سیٹوں پر بھرتی کیلئے پیمائش کا مرحلہ پاس کرنے والے چھ ہزار امیدواروں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک دوسرے پر سبقت لینے کےلئے تیز دوڑنے کی کوشش کرنے والے متعدد امیدواروں کا سانس پھول گیا جس کے باعث کئی امیدوار بیہوش ہو گئے تاہم دوڑکے دوران سات امیدوار گر کر زخمی بھی ہوئے۔ ادھر دوڑ مےں اچانک شامل ہونے والے وحدت کالونی کے رہائشی فےصل نامی نوجوان دبوچ لےا گیا جبکہ دوسرا پکڑے جانے والا نوجوان کلےم دھلے کا رہائشی بتاےا گےا ہے جس کے بارے مےں انکشاف ہوا کہ وہ اصل امےدوار حےدر کی جگہ مقابلے کی دوڑ مےں شامل تھا۔
کانسٹیبلوں کی دوڑ