سانحہ چلاس، ایک اور ملزم گرفتار اب تک 5 پکڑے جا چکے ہیں: پولیس

 گلگت (نوائے وقت نیوز) چلاس میں فورسز پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 5 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ایک مفرور ہے ۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سیاحوں کے قتل میں ملوث 2 ملزمان بھی پکڑے گئے۔ ملزم حبیب کی گرفتاری راولپنڈی جبکہ کفایت اللہ کی گرفتاری چلاس سے ہوئی ہے۔
 دہشت گردوں کے حملے میں فوج کے کرنل،کیپٹن اور ایس ایس پی جاں بحق ہو گئے تھے۔
سانحہ چلاس/ ملزم گرفتار