داد خیل: لیاقت بلوچ کی شہید میجر جنرل ثناءاللہ کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت

داﺅد خیل ( نامہ نگار) جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے شہید میجر جنرل ثناءاللہ خان نیازی کی رہائشگاہ داﺅد خیل میں انکے لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میجر جنرل ثناءاللہ خان نیازی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ایک قومی سانحہ اور ایک قومی المیہ ہے۔