افغانستان میں بھارتی مصنفہ سشمیتا بینر جی کے قتل میں پاکستانی دہشت گرد گروپ ملوث ہے: بھارت کا الزام

 نئی دہلی(اے این این) بھارتی وزارت خارجہ  نے الزام عائد کیا  ہے کہ افغانستان میں بھارتی مصنفہ سشمیتا بینرجی کے قتل میں پاکستانی دہشت گرد گروپ ملوث ہے ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق وزارت  خارجہ کے ترجمان  سید اکبر الدین نے کہا کہ چندروزقبل  افغانستان میں بھارتی مصنفہ بینر جی کو پاکستان کی ایک دہشت گرد تنظیم نے قتل کیا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی تنظیم  کا نام نہیں لیا۔