کوٹ ادو: سابقہ بھابھی کی اراضی پر قبضہ کی کوشش‘ سابق پارلیمانی سیکرٹری کیخلاف مقدمہ
کو ٹ ادو (خبر نگار) سا بق پارلیمانی سیکرٹری کی سابقہ بھابھی کو حق مہر میں دی گئی 60ایکڑ اراضی پر قبضہ کی کوشش،مستاجر کی مزاحمت پرتیل چھڑک کر پیٹر انجن اور موٹر سائیکل کو آگ لگادی،پولیس نے سابق پارلیمانی سیکرٹری سمیت اس کے ڈرائیور اور2نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا،اس بارے تفصیل کے مطا بق کو ٹ ادو کے حلقہ این اے177کے سابق امیدوار میاں خالد احمد گورمانی جس نے 21سال قبل سا بق رٹیا ئر ڈکر نل امتیا ز تقی خا ن سد وزئی کی بیٹی ریحا ن خا ن ثر وت سے شا دی کی تھی اور حق مہر میں 60ایکڑ اراضی مو ضع عیسن والا اور موضع ٹھٹھہ گورمانی میں دی تھی، خا لد احمد گورما نی جس سے اس کا ایک بیٹا میاںحمزہ احمدگورمانی بھی تھا ،شا دی کے کچھ عر صہ بعد میاں خا لد احمد نے گھر یلو نا چا قی پر طلا ق دے دی تھی جس پر ریحا ن ثر وت نے حق مہر کا ملکیتی رقبہ بذریعہ وارنٹ دخلی محکمہ ما ل کے ذریعے حا صل کر کے قبضہ لیا تھا ،ریحا ن ثر وت جب بھی اپنے بیٹے میاںحمز ہ احمد گورمانی کے ہمر اہ رقبہ پر آتی تو سا بق شو ہر اسے قتل کر نے کی دھمکیا ں دیتا ،جس پر ریحا ن ثر وت نے خو ف سے اپنا تمام رقبہ بیٹے میاں حمزہ احمد کے ذریعے مستاجری پر خالدٹھنگانی کو دیے دیا تھا، بذریعہ وارنٹ مذکورہ رقبہ لینے کا میاں طارق گورمانی کو بھی رنج تھا،گزشتہ روز میاں حمزہ احمد گورمانی کا مستاجر محمد خالد ٹھنگانی رقبہ میں پانی لگانے کیلئے رقبہ پر آیا ہواتھا کہ اسی اثناء میں سابق ایم پی اے وسابق پالیمانی سیکرٹری میاں طارق احمد گورمانی اپنے ڈرائیور ظفر گورمانی اور2نا معلوم افراد کے ہمراہ مسلح آگئے اور مستاجرخالد ٹھنگانی کو زدوکوب کرکے پیٹر انجن اور موٹر سائیکل پر ڈیزل ڈال کر آگ لگادی جس پیٹر انجن اور موٹر سائیکل جل کا راکھ ہو گئے جبکہ مستاجر خالد ٹھنگانی کے شور شرابا پر دیگر لوگ اکٹھے ہو گئے تو اسی اثناء میں میاں طارق گورمانی ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا،پولیس تھانہ محمود کوٹ نے مستاجر محمد خالد ٹھنگانی کی مدعیت میں میاں طارق گورمانی سمیت ڈرائیور ظفر گورمانی اور2نا معلوم افراد سمیت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے