شیر اور بلے والے عدالتوں سے اپنی کرپشن کے باعث نااہل ہوتے جا رہے ہیں : ٹوچی خان
میلسی (خبرنگار )ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ عوام کو ظالموں سے بچایا اور ظلم کے خلاف ہماری سیاست کا اصول رہا ہے ذوالفقار علی بھٹو نے جو نظریہ اور منشور عوام کو دیا وہ آج بھی پیپلز پارٹی کا منشور ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و سابق ایم این اے خاں محمود حیات خان عرف ٹوچی خان نے وارڈ نمبر 1میں عوامی رابطہ مہم کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ 17دسمبر کو بلاول بھٹو میلسی آرہے ہیںجہاں پر وہ عوام کے سامنے نئے منشور کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ شیر اور بلے والے عدالتوں سے اپنی کرپشن اور بد عنوانیوں کے باعث نا اہل ہوتے جا رہے ہیں عمران خان مالی کرپشن کے ساتھ ساتھ اخلاقی کرپشن میں بھی ملوث ہیں آئندہ الیکشن پیپلز پارٹی کا ہو گا،اس موقع پر تحصیل صدر چوہدری بلال ،میاں یاسر مترو ،رانا مظہر الحق ،رانا ضیا ء الحق رانا محمد اامجد سابق ناظم ،و دیگر نے بھی خطاب کیا اس تقریب میں سردار محمد منشاء ،،چوہدری عیش محمد ،پیر عبدالرزاق قریشی ،رانا عمر خان عرف لڈو خان ،رانا زبیر خان ،شیخ عزیز الرحمن سونا جنرل کونسلر ،خضر عباس شاہ ،ملک معین خان گنب وائس چیرمین جلہ جیم ،محمد قاسم ریاض ،ملک محمد جمیل ،زبیر خان گوانس سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔