وزیراعلیٰ پنجاب علی پور کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں
سیت پور (نامہ نگار)حکومت پنجاب تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مہیا کر رہی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب علی پور کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سردار عامر طلال خان گوپانگ نے بستی محمود میں سردار سرفراز خان عرف پنوں خان گوپانگ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نازک حسین نمبردار ،محمد رضوان خان ،محمد اجمل خان گوپانگ ،اختر حسین گوپانگ ،فضل حسین گوپانگ ،محمد اکرم گوپانگ ،عبدالغفار گوپانگ و دیگر موجود تھے ،عامر طلا گوپانگ نے کہا کہ تحصیل علی پور کو خوبصورت بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔تحصیل علی پور کے سکولز اور ہسپتال اپ گریڈ کئے جائیں گے۔تحصیل علی پور کے دریا پار کچہ کے علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،دریائے سندھ کی گزر گاہوں پر سٹیل پل بنوانے کے لئے سمری تیار ہے ان منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے جلد ہی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کروں گا۔