شہر سلطان: سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ‘ طلباء و طالبات بغیر ناشتہ کئے سکول جانے پر مجبور
ڈمروالا شمالی (نامہ نگار) شہر سلطان میں صبح کے وقت غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ شہریوں کے لئے عذاب بنی ہوئی ہے۔ گیس لگوانے پر خوشیاں منانے والوں کی خوشیاں لوڈشیڈنگ نے ماند کر رکھی ہیں۔ صبح سویرے سکول جانے والے طلبا اور طالبات کے ساتھ ساتھ دفتروں میں جانے والے اہلکار بھی بھوکے گھروں سے جانے لگے۔ چھوٹے بچوں کے دودھ گرم کرنے کے لئے بھی خواتین پریشان ہیں۔ اعلیٰ حکام شہر سلطان میں صبح سویرے گیس کی لوڈشیڈنگ فوری ختم کرائیں۔