کوئٹہ: سکول پر دستی بم سے حملہ‘ کالج کی بس نذر آتش

کوئٹہ (مانیٹرنگ نیوز) کوئٹہ کے علاقے پنچ فنی میں نامعلوم افراد نے سکول پر دستی بم سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ سبزل روڈ پر نامعلوم افراد نے ایلیمنٹری کالج کی بس نذر آتش کر دی۔ پولیس کے مطابق پنچ فنی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نجی سکول میں دستی بم پھینکا۔ بم پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے سکول کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب سبزل روڈ کلی بنگلزئی میں نامعلوم افراد نے ایلیمنٹری کالج کی بس کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
سکول/ حملہ