طالبان قبائلی علاقوں میں ہونیوالے فوجی آپریشنز کی پیدوار ہیں: عمران خان

لندن (آصف محمود سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان قبائلی علاقوں میں آج تک ہونیوالے ملٹری آپریشنز کی پیداوار ہیں۔ لندن کی فضاؤں میں گھومنے والے کمانڈو پرویز مشرف نے پاکستانی فوج کو ڈالروں کے عوض اپنی عوام کو مارنے کیلئے قبائلی علاقوں میں بھیجا۔ جو دنیا کا کوئی ملک نہیں کرتا۔ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک جیتنے آپریشن ہوئے ان میں کوئی بھی کامیاب نہیں ہو سکا۔ ا تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف نے پھر زرداری سے ’’جپھی‘‘ لگا لی ہے۔ انہیں اقتدار کیلئے نہیں ملک کے لئے سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین چیف جسٹس کو خط لکھنے کی بجائے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ بند کرائیں۔
عمران خان