بنگلہ دیش: ٹرین اور بس میں تصادم ، 4 مسافر ہلاک، 10 زخمی

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش میں ٹرین اور بس کے تصادم میں 4 مسافر ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوب مغربی ضلع جیسور میں ٹرین اور منی بس کے درمیان ریلوے کراسنگ پر تصادم ہو گیا۔ منی بس میں 20 افراد سوار تھے، جو ایک شادی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ ریلوے پھاٹک پر پٹڑی کراس کرتے ہوئے ٹرین نے اسے ٹکر مار دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تصادم میں منی بس میں سوار 4 افراد موقع پر ہلاک اور 10 دوسرے زخمی ہوگئے ا۔