این اے 154 لودہراں کا ضمنی الیکشن: 10 امیدواروں کو نشانات الاٹ
دنیاپور (نامہ نگار ) این اے154لودھراں1ضمنی الیکشن، 10امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے۔تفصیل کے مطابق 12فروری کو ہونے والے این اے154لودھراں1کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے 10امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے اقبال شاہ کو شیرپی ٹی آئی کے علی ترین کو بلا اور پیپلز پارٹی کے علی بیگ کوانتخابی نشان تیر الاٹ کیاگیا ہے جبکہ دیگر آزاد امیدواروں میں میاں ساجد انعام طور کو بھیڑ،نفیس احمد کو انرجی سیور،اوصاف علی کو بوتل ،عبدالمجید کو بکری ،فداحسین کو ٹوتھ برش ،حافظ محمد صدیق ارائیں کو ہرن اور ملک محمد اظہرسندیلہ کو انتخابی نشان پک اپ الاٹ کیا گیا ہے۔ این اے154میں ضمنی الیکشن 12فروری کو ہوگایاد رہے کہ 15دسمبر کو جہانگیر ترین کے نااہل ہونے پر این اے154کی نشست خالی ہوئی تھی۔