سپیشل مجسٹریٹ کو باراتیوں نے یرغمال بنا لیا، تشدد، پولیس نے رہائی دلائی
فیروز والہ (نامہ نگار) فیض پور انٹرچینج کے قریب شادی ہال میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر چھاپہ مارنے والے سپیشل مجسٹریٹ کو باراتیوں نے اغواء کر لیا یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ رقم چھین لی گاڑی کو نقصان پہنچایا کپڑے پھاڑ دیئے۔ پولیس نے رہائی دلا دی 12 افراد پر مقدمات درج بتایا گیا ہے کہ شادی ہال میں گوجرانوالہ سے بارات آئی تھی اس دوران بارات میں شرکاء نے ون ڈش کی خلاف ورزی کی جس کی اطلاع سپیشل مجسٹریٹ سید منور بخاری دیگر اہلکاروں کے ہمراہ شادی ہال میں چھاپہ مارا ون ڈش کیخلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی جس پر باراتیوں نے مجسٹریٹ کو یرغمال بناکر کمرے میں بند کر دیا کپڑے پھاڑ دیئے موبائل رقم چھین لیا۔