فیروز والا: چک 34 کے بنیادی مرکز صحت کی بجلی دو ماہ سے معطل

فیروز و الا (نامہ نگار) قصبہ چک 34 کے بنیادی مرکز صحت میں دو ماہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس سے ملازمین اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے بتایا گیا ہے کہ دو ماہ سے مراکز صحت سے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری ہو گیا مگر ابھی واپڈا حکام نے نیا ٹرانسفارمر نہ نصب کیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں پڑی ہوئی ادویات خراب ہو رہی ہیں ہسپتال میں پینے کے لئے پانی بھی دستیاب نہیں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے اس بارے میں ضلع حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔