سانگھڑ: دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کو بس سے اتار کر مار ڈالا، 3 ملزم گرفتار

سانگھڑ(اے پی اے) دیرینہ دشمنی پر تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے تین ملزم گرفتار کر لیے ہیں۔ سانگھڑ کے علاقے جام نواز علی میں نواحی گاؤں الن ملوکھانی میں تین افراد کو بس سے اتار کر گولیاں مار دی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں حیدر ، سراج اور جانی ملوکھانی شامل ہیں۔