رائے ونڈ: خوانچہ فروشوں کیساتھ ماڈل بازار الاٹمنٹ میں ہیرا پھیری برداشت نہیں کی جائیگی: میاں حسیب

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما میاں حسیب امجد نے کہا ہے کہ رائے ونڈ کے خوانچہ فروشوں کیساتھ ماڈل بازار الاٹمنٹ میں ہیرا پھیری برداشت نہیں کی جائیگی سی او یونٹ میں تعینات درجہ چہارم کے ملازم نے اعلیٰ افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بوگس الاٹمنٹ کروائی ہے جس کے خلاف باقاعدہ احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔