شجاع آباد وگردونواح میں 2روز سے صبح 8سے دوپہر 2بجے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہریوں کااحتجاج
شجاع آباد (خبر نگار)شجاع آباد اور گرد ونواح میں واپڈا کی جانب سے صبح 8بجے سے لے کر دوپہر2بجے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پل چھوٹی نہر کے قریب شدید احتجاج مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا نے بغیر اعلان کئے 2روز سے بجلی کی طویل بندش شروع کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سکول جانے والے بچوں اور ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے دوسری جانب واپڈ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ 3روز سٹی فیڈر اور الفضل پر کام ہونے کے باعث بجلی بند کی جارہی ہے 3دن کے بعد باقی فیڈر پر بھی کام کیا جائے گا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ واپڈا کی جانب سے بجلی بند کرنے کے بابت نہ تو کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی اور نہ ہی مساجد میں اعلان کرائے گئے۔