مسلم لیگ ن جب بھی وفاقی حکومت کے خلاف ریلی نکالے گی ہم جوابی کارروائی کریں گے: راجہ ریاض

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) وفاقی حکومت کے خلاف جب بھی احتجاجی ریلی نکالے گی اسی روس پیپلز پارٹی پنجاب بھی جوابی جلوس نکالے گی۔ یوں اب دونوں حریف جماعتیں سڑکوں پر ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے لئے احتجاجی تحریک چلا رہی ہے‘ وہ 26 اکتوبر کو بھی ریلی نکال رہی ہے جس کے جواب میں پیپلز پارٹی بھی پنجاب حکومت کی نااہلیوں کے خلاف احتجاج کرے گی۔