شہباز شریف راتوں کو جاگ کر مریضوں کی عیادت کرتے ہیں‘ ایسا وزیراعلی ملنا خوش قسمتی ہے: جناح ہسپتال میں لوگوں کی رائے

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے جناح ہسپتال کے دورے کے موقع پر وہاں موجود ڈینگی کے مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا شہباز شریف جیسا وزیراعلیٰ ملنا عوام کی خوش قسمتی ہے جو راتوں کو جاگ کر ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت کرتا ہے اور دکھی انسانیت کی تڑپ رکھنے والا ایسا وزیراعلیٰ نہیں ملے گا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہو گئی اور انہوں نے وزیراعلیٰ کو دیکھ کر نواز شریف‘ شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔