سانحہ سیالکوٹ کیس: 6 پولیس اہلکاروںکی سزائیں معطل‘ ضمانتیں منظور

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے سانحہ سیالکوٹ کے کیس میں سابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی سزائیں معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق ایس ایچ او رانا الیاس سمیت 6 پولیس اہلکاروں کی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ منیب اور مغیث کے قتل کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے جب یہ پہنچے تو اس وقت دیگر افراد نے انہیں قتل کردیا تھا ماتحت عدالت نے عوامی دباﺅ کے تحت انہیں سزا سنائی۔ عدالت نے رانا الیاس ایس ایچ او اے ایس آئی وارث کانسٹیبلان طارق محمود نصیر احمد محمد یاسین اور مبارک علی 6 پولیس اہلکاروں کی اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت میں سنائی گئی تین تین سال کی سزا معطل کرکے دو، دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہاکرنے کاحکم دیدیا۔