جنوبی پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے

ڈی جی خان (ریڈیو نیوز) جنوبی پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 4.6ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈی جی خان سے 82کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔