جمعیت کے ملین مارچ سے ٹریفک بری طرح جام‘ لوگ گھنٹوں پھنسے رہے

لاہور (نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ کے اجتماع کے آخری روز ملین مارچ اور فےروز پو روڈ پر اچھرہ کے قریب کنٹینر رکھنے کی وجہ سے گزشتہ روز شہر مےں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گےا۔ سکول اور کالجوں میں چھٹی کے اوقات مےںکےنال روڈ، فیروزپور ، شادمان، جیل روڈ اور ملحقہ علاقوں مےں ٹرےفک بری طرح جام رہی۔ تفصےلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس مےں اسلامی جمعیت طلبہ کے اجتماع کے آخری روز پنجاب ےونےورسٹی سے اچھرہ تک ملین مارچ اور فےروز پو روڈ پر اچھرہ کے قریب کنٹینر رکھ کر سٹےج بنانے سے ٹریفک بلاک ہو گئی۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور لوگ کئی گھنٹے جام ٹرےفک مےں پھنسے رہے۔ ٹرےفک وارڈنز اور پولےس بھی اس موقع پر ناکام نظر آئی۔