کارڈیالوجی سنٹر،یورالوجی سنٹر،میٹرو بس پراجیکٹ حکومت کے کارنامے ہیں،ارشدمحمودقریشی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے راولپنڈی میں اتنے میگا پراجیکٹ مکمل کیے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی آئندہ الیکشن بھی مسلم لیگ ن انہی میگا پراجیکٹس کی بدولت راولپنڈی سے بھاری اکثریت سے جیتے گی ،راولپنڈی شہر وکینٹ کے علاقے مسلم لیگ ن کا گڑھ ہیں اور آئندہ قومی الیکشن میں یہ ثابت بھی ہوجائیگا ،ان خیالا ت کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں اہل علاقہ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ارشدمحمودقریشی نے کہا کہ راولپنڈی میں کارڈیالوجی سنٹر،یورالوجی سنٹر،میٹرو بس پراجیکٹ سمیت متعدد میگا پراجیکٹ جن پر اربوں روپے لاگت آئی مکمل کیے گئے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے راولپنڈی میں عوام کی سہولت کیلئے خاص طور پر میٹرو بس جیسا منصوبہ دیا جس کی بدولت آج راولپنڈی اسلام آباد کے لاکھوں لوگ روزانہ سستی اور معیاری سفری سہولت سے مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی سنٹر سے دل کے مریضوں کا بہترین علاج ہورہا ہے جبکہ یورالوجی سنٹر اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دوراقتدار میں اپنے انتخابی منشور پرعمل کرتے ہوئے صرف عوام کی خدمت کی ۔