آصف زرداری نے لو ٹ مار کر کے سندھ کو تباہ کر دیا ، لیا قت جتو ئی
سانگھڑ(خصوصی رپورٹر) بینظیر بھٹو کے قتل میں آصف زرداری ملوث ہے پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو اس کیس کی دوبارہ انکوائری کرائی جائے، آصف زرداری نے پورے سندھ میں لوٹ کھسوٹ کرکے اربوں روپے کماکر سندھ کو تباہ کردیا، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے سانگھڑ کے قریب حاجی شاہ میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر امان قاضی، سید احمد علی شاہ، گل محمد رند، سید کاظم علی شاہ، راؤ کاشف قریشی، خالد پڑھیار، محمد ایوب دیگر نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان21 سال سے کرپشن کے خلاف جدوجہد کی جس کے نتیجے میں نواز شریف کو گھر بھیجااب آصف علی زرداری کی باری ہے آئندہ الیکشن پاک فوج اور بائیومیٹرک کے ذریعے کرائیں جائے،20 سال سے کرپٹ حکمرانوں کو عوام نے کامیاب کیا اب 5 سال پی ٹی آئی کو موقع دیں، ہم عوام کی فلاح بھبود کے منصوبے پر عمل کرکے عوام کو خوشحال کریں گے، پیپلز پارٹی کے حکومت نے خواتین کو اے ٹی ایم کے مشینوںپر دھکے کھانے پر مجبور کردیا ہے، پی ٹی آئی حکومت ہر خواتین کو گھر بیٹھے 10 ھزار روپے دے گی، تعلیم اور صحت پر عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے، اس موقع پر محمد بخش مری، سید اعجاز شاہ، سردار خادم راجپر،خاوند بخش، اقبال رند، توصیف احمد ، کنول رندھاوا، انور شہزاد ایڈوکیٹ، دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر مختلف برادریوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔قبل ازیں لیاقت علی خان جتوئی نے شہدادپور میں پی ٹی آئی ڈویڑنل فناس سیکریٹری جان مجتبی سومرو کی رہائیش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ کے تمام ادارے تباہ ہوچکے ہیں. نوجوان بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرنے پر مجبور ہے انھوں نے کہا کہ عزیر بلوچ نے آصف زرداری کے کارناموں شوگر ملوں. زمینوں پر قبضے. اور معصوم لوگوں کے قتل عام کی جے آئی ٹی منظر عام پر آئی. اس پر کاروائی کی جائے. انھوں نے کہا کہ پی پی کرپٹ پارٹی ہے جس نے سندھ کو کنگال کردیا ہے. لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں. پانی کی قلت. اسکول بند. تعلیم تباہ. اسپتالوں میں دواؤں کی قلت. پینے کے لئے صاف پانی میسر نہیں. فصلوں کے دام گرا کر ہاریوں کو لوٹا جا رہا ہیںاس موقع ان کے ہمراہ امان قاضی. لیڈیز رہنما کنول. کاشف امین. پہلوان رند ودیگر موجود تھے۔