گڑھا موڑ: دوران زچگی زچہ بچہ کی ہلاکت‘ ڈی ایچ او وہاڑی نے دونوں فریقوں کو آج دفتر طلب کر لیا
گڑھا موڑ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے ڈی ایچ او وہاڑی ڈاکٹر خالد جاوید کو گڑھا موڑ میں ڈاکٹر کنول خاں کے کلینک میں زچگی کے آپریشن کے بعد نشتر ہسپتال ملتان جاتے ہوئے جاں بحق ہونے والی جمیلہ طارق کیس کی انکوائی کے لئے تین رکنی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے جبکہ ممبران میں ڈرگ انسپکٹر میلسی حماد‘ سیکرٹری ڈرگ کنٹرول کوالٹی وہاڑی روبینہ تاج کمیٹی کے ارکان ہونگے۔ ڈاکٹر خالد جاوید گڑھا موڑ میں کنول خان کے کلینک پہنچے تاہم کنول خان کلینک میں موجود نہیں تھی بعدازاں معلوم ہوا کہ مرحومہ جمیلہ طارق کے ورثاء بھی گھر پر موجود نہیں ہیں۔ اس لئے ڈاکٹر خالد جاوید نے دونوں فریقوں کو آج 17 اکتوبر کو 10 بجے دن وہاڑی آفس طلب کر لیا ہے۔