نابالغ بچی کی شادی کرانے کی کوشش‘ دولہا‘ دلہن کا والد گرفتار
چوک اعظم( نامہ نگار) نابالغ بچی کی شادی 45سالہ مرد سے کرنے کی کوشش پولیس نے اطلاع پر دولہا اور دلہن کے والد کو گرفتار کر لیا رخصتی نہ ہوسکی تفصیل وارڈ نمبر4کے محمد اسلم ولد اللہ یار قوم لوہانچ نے اپنی نابالغ بچی مسماۃ صائم بی بی عمر 13سال کی شادی مسمی سعید احمد ولد اللہ بخش کے ساتھ خفیہ کررہے تھے کہ پولیس نے اطلاع پر دھاوا بول 45سالہ دولہا سعید احمد ولد دلہن صائم بی بی کے والد محمد اسلم کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبری532/17کے تحت گرفتار کرلیا واضح رہے کہ آئین کی رو سے شادی کے وقت لڑکی کی عمر16سال ہونا ضروری ہے جبکہ صائم بی بی کی عمر 13سال ہے اور گورنمنٹ گرلز سکینڈری سکول وارڈ نمبر4چوک اعظم کے مطابق6-01-2004کی پیدائش ہے پولیس نے بروقت کاروائی کرکے شادی رکوادی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔