وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز کو سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے

وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے بیان میں وزیر داخلہ نے قانون شکن عناصر کی بلاتفریق گرفتاری اور
فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ رحمان ملک نے ڈی جی رینجرز سندھ کو حساس علاقوں کی نگرانی کرنے، نفری بڑھانے اور پٹرولنگ کو مزید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ عوام کو صبر و تحمل کی تلقین کریں تاکہ شہر میں امن امان اور سیکورٹی کی صورت حال کو فول پروف بنایا جاسکے۔