میلادِ مصطفیؐ پر کوئی پابندی قبول نہیں،پیر سرکار جی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ربیع الاول حضور اکرمﷺ کی ولادت باسعادت کامہینہ ہے جو یقینا مسلمانوں کے لیے خوشی کا اور عظمت و رفعت کا باعث بھی اور یہ خوشی ہمیں عقیدت و محبت کا اظہار دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف پیر سرکار جی نے 19 ویںسالانہ آل پاکستان جشن عید میلادالنبیﷺ کانفرنس کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااور پیر سرکارجی نے کہا اللہ تبارک تعالیٰ نے اس امت پر ان گنت انعام و اکرام فرمایا اور آپ جیسا رسول عطا کیا۔ جس نبیﷺ کے لیے حضرت موسیٰؑ اور حضرت عیسیؑ جیسے جلیل القدر انبیاء نے بھی دعائیں کیں کہ اللہ ہمیں حضور نبی کریمﷺ کی امت میں پیدا فرما، وہ نبی بن مانگے ہمیں مل گئے ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔اور پیر سرکارجی نے کہا جشنِ عید میلادالنبیﷺکی کانفرنسوں کے لیے حکومت فل پروف سکیورٹی کے انتظامات کرے۔ میلادِ مصطفیﷺ کے خلاف کوئی پابندی قبول نہیںاور شانِ رسولﷺ پر کوئی بھی گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی۔