وزیراعظم نوازشریف کا پارلیمنٹ سے خطاب۔ ایوان بالا میں ’’سرپرائز‘‘

پارلیمنٹ کی تاریخ میں اس لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پارلیمنٹ کے دونوں ایونوں میں نہ صرف رونق افروز ہوئے بلکہ شمالی وزیرستان میں  شروع کئے گئے  فوجی آپریشن  کے بارے میں پالیسی بیان دیا۔ اپوزیشن حکومت اور فوج شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع کرنے پر ایک’’ صفحہ‘‘ پر نظر آئیں ۔ جب وہ سینیٹ ہال میں داخل ہوئے تو یہ ارکان کیلئے ’’سرپرائز‘‘ سے کم نہیں تھا۔ جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (ف) نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا۔