یمن کی مختلف جیلوں سے رہائی پانے والے اٹھارہ پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں کراچی ائیرپورٹ پر اہل خانہ نے ان کا اسقبال کیا۔

رہائی پانے والے تمام ماہیگیرہیں جنہیں کھلے پانیوں سے گرفتار کرکے یمن کے حوالے کیا گیا تھا۔ کراچی پہنچنے والوں میں چودہ کا تعلق پشاور جبکہ چار کا تعلق کراچی سے ہے ان میں محبوب شاہ،فضل نواب،عبیدالرحمان،ہدایت اللہ،سعید اللہ۔ محمد زمان،دادبادشاہ،خالد خان،امجد خان، حیات خان، عمرزمین، حیات محمد خان، عمرجان، اکرام اللہ، محمد سہیل، محبوب اور عبدالغفور شامل ہیں۔ ذارئع کے مطابق تقریبا ایک سو ماہیگیر تین سال سے یمن کی مختلف جیلوں میں قید ہیں اور ان کے اہل خانہ نے نثار اے مجاہد ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ مزکورہ افراد کو واپس لایا جائے، عدالت عالیہ نے محکمہ خارجہ اور اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جن کی بدولت ان کی رہائی ممکن ہوئی، کراچی پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ماہگیروں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ وہ خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں
 اس موقع پر نثار اے مجاہد کا کہنا تھا کہ باقی پاکستانیوں کو بھی انشاللہ بہت جلد وطن واپس پہنچیں گے