عوامی نیشنل پارٹی سندھ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ۔ کراچی میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے

ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس آج شام مردان ہاؤس میں طلب کرلیا ہے، جس میں سترہ اکتوبر کو حلقہ پی ایس چورانوے میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے، واضح رہے کہ اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے پی ایس چورانوے کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کو روکنے اور امن وامان کیلئے فوج طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔