کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 6 مزدور جاں بحق

لوئر اورکزئی/ اسلام آباد (آئی این پی) لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 6 مزدور جاں بحق جب کہ 13 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نوازشریف نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ جمعرات کو پولیس کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث روزدار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سوات کے علاقے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے تمام جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں آبائی علاقے روانہ کی گئیں۔لاہور سے خبر نگار کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اورکزئی اےجنسی مےںکان کے حادثہ مےں 6 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکےا۔ وزےراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقےن کے ساتھ ہمدردی اور تعزےت کا اظہارکرتے ہوئے حادثے مےں زخمی ہونے و الے مزدوروں کی جلد صحت ےابی کے لئے دعا بھی کی۔
6 کان کن جاں بحق
6 کان کن جاں بحق