قصور : چوری کے شبہ میں گرفتار ملزم حوالات میں ہلاک، ایس ایچ او، اے ایس آئی گرفتار
قصور(نمائندہ نوائے وقت)چوری کے شبہ میں تھانہ راجہ جنگ پو لیس کی زیر حراست ملزم ہلاک، ایس ایچ او اور اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ در ج کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمہ نمبر 435/17 کے مدعی امانت علی نے اپنے بیان میں حویلی گھٹیاں والی کے رہائشی اقبال ولد عبدالرحمان نامزد کیا تو تھانہ راجہ جنگ پو لیس نے گزشتہ شام ریڈ کر کے گرفتار کر کے تھانہ میں بند کر دیا کہ رات گئے طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور وہ جاں بحق ہو گیا تاہم ملزم کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اقبال کو پولیس نے تشدد کرکے ہلاک کیا ہے۔لواحقین نے پہلے رائیونڈ روڈ پھر قصور بائی پاس چو ک کو بلاک کر دیا۔ لواحقین کا مطالبہ تھا کہ تھانہ راجہ جنگ پو لیس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم رات گئے تک ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمود قریشی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم کے لواحقین کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے۔پو لیس ترجمان کے مطابق ملزم اقبال کا پوسٹمارٹم کر و ا لیا گیا ہے اوررپورٹ میں تشدد ثابت ہونے پر ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ ذوالفقار حمیداں اور اے ایس آئی امانت کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم اقبال کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔