کوئٹہ: حملہ، فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل، دھماکہ خیز مواد پکڑا گیا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ مختلف واقعات میں فائرنگ کے دوران 2 خواتین سمیت 4 افراد مارے گئے۔ تمپ کے علاقے بالیچہ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی اور دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ نواحی علاقے تھانہ کیچی بیگ فیصل ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے دیدار حسین کو قتل کردیا۔ کلی اسماعیل میں محمد عمر کو قتل کردیا گیا۔ جعفر آباد کے گاﺅں میر نبی بخش خان کھوسہ میں ایک واقعے میں ایک شخص بلاول نے اپنی بیوی مسماة (ب) اور مرتضیٰ نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماة (ک) کو قتل کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر خواتین کو قتل کرنے کے الزام میںدونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایک دوسرے واقعہ میں گاﺅں کنڈڑی میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں پولیس اہلکار اشفاق احمد زخمی ہوگیا۔ علاوہ ازیں مچھ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ دریں اثناءفرنٹیر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق فرنٹیر کور بلوچستان نے سوئی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 15کلو گرام دھماکہ خیز مواد ، ایک اینٹی پرسنل مائن اور ایک ڈیٹونیٹر بمعہ تار برآمد کرلیامذکورہ دھماکہ خیز مواد گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔
کوئٹہ