منڈی فیض آباد: گھریلو حالات سے تنگ محنت کش نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

منڈی فیض آباد (نامہ نگار) بھٹو کالونی منڈی فیض آباد کے ایک محنت کش نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ محمد بوٹا جسکی عمر قریباً 55 سال تھی اور یہاں غلہ منڈی میں محنت مزدوری کرتا تھا نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر اچانک گندم میں ڈالنے والی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مرنیوالا چار بچوں کا باپ تھا۔