فقیروالی: ایک دن کی دلہن بھائی کے ہاتھوں ہونے والی خوشی کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق

فقیروالی+کھچی والا (نامہ نگار) بھائی کی بارات میں شرکت کیلئے آنیوالی نوبیاہتا دلہن دوسرے بھائی کی جانب سے خوشی کی فائرنگ کا نشانہ بن کر موت کے منہ میں چلی گئی۔ گاﺅں 130سکس آر کی شمشاد کی شادی وٹے سٹے میں ہوئی اور وہ گزشتہ روز دلہن بن کر سسرال گئی اور اگلے روز میکے میں اسکے بھائی شوکت علی نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور اس فائرنگ کی زد میں آکر شمشاد جاں بحق ہو گئی۔
دلہن ہلاک