زیارت: 3راکٹ فائر‘قائداعظم ریذیڈنسی کو نقصان‘ اہلکار جاں بحق

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) زیارت میں 3راکٹ فائر کئے گئے۔ جو قائداعظم ریذیڈنسی کے قریب گرے اور اس میںآگ لگ گئی۔ ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔زیارت میں راکٹ گرنے سے ریذیڈنسی میں آگ بھڑک اٹھی، انتظامیہ نے فائر بریگیڈ طلب کر لیا، ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق ریذیڈنسی میں دھماکہ خیز مواد بھی نصب ہونے کی اطلاع ہے، بم کی اطلاع پر ریذیڈنسی میں موجود لوگوں کو دور ہٹا دیا گیا۔