اسحاق ڈار نے ”خزانہ خالی“ کے بہانے مجھے بھی تنخواہیں نہ بڑھانے کا مشورہ دیا تھا، یوسف گیلانی

ساہیوال (آن لائن) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں خزانہ خالی کا بہانہ بنا کر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا مشورہ دیا تھا جسے انہوں نے قبول نہیں کیا تھا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو جائے گی۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کو مہنگائی کا تحفہ دیکر تنخواہیں نہ بڑھا کر ظلم کیا ہے۔
گیلانی